پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے ایک ماہ کی مہلت

PPP gives federal government one month to approve demands
کراچی میں پیپلزپارٹی رہ نماؤں ںے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔
رہ نما پیپلزپارٹی شیری رحمان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت سی ای سی کا اجلاس ہوا دہشت گردی کےخلاف مل کر کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 18اکتوبر کو لوگوں کا سمندر بے نظیربھٹو کے استقبال کے لیے آیاتھا مگر دہشت گردوں نے بے نظیر بھٹو کے قافلے کو نشانہ بنایا۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ سی ای سی نے یک زبان ہوکر دہشت گردوں کی مذمت کی، ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،شیری رحمان
انھوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ تھا کہ سیلاب متاثرین کے بل معاف کیے جائیں، سیلاب متاثرین کے بجلی بل معاف کیے گئے جو قابل تحسین ہیں۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ جہاں جہاں سیلاب آیا ہم نے ریلیف کا مطالبہ کیا حکومت کو وعدے پورے کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں۔ جن وعدوں پر عمل نہیں کیاگیا اس پر وزیراعظم کو مزید وقت دینے کی بات ہوئی
رہ نما پیپلزپارٹی ندیم افض چن کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کے باعث فیصل آباد میں بڑی انڈسٹریز بند ہورہی ہیں آئی ایم ایف کو بہانہ بناکر گندم نہیں خریدی گئی اور سندھ کو بھی روکا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.