اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

راول پنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی

18 اکتوبر, 2025 20:43

احتجاج کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے اب راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، علیمہ خان کے وارنٹ پر 14 اپر مال روڈ لاہور کا پتا درج ہے۔

علیمہ خان کے خلاف وارنٹ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر جمعے کو وارنٹ جاری کیے تھے۔

علیمہ خان کی ضمانت راول پنڈی شہر کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی انھوں نے ملزمہ کی ضمانت کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے تھے۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، آیندہ سماعت پر استغاثہ نے 5 گواہ طلب کر رکھے ہیں، مقدمہ میں کل 87 ملزمان چالان ہوئے، 9 کو اعتراف جرم پر سزا ہو چکی ہے، 66 ملزمان مقدمہ میں اشتہاری ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔