سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی، خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کیلئے سہولت کار تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.