ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

سیکیورٹی فورسز نے گل بہادر گروپ کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 دہشتگرد ہلاک، خواتین اور بچے جاں بحق

18 اکتوبر, 2025 13:41

سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد خارجیوں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقےمیر علی میں کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملہ کی ناکام کوشش کی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بھر پور ناکامی کے بعد خیبر پختونخوا کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔