صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی گئی

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا احتجاج، دفعہ 144 نافذ، اہم شاہراہوں پر کنٹینر لگادیے گئے
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں پر پابندی عائدد ہے جبکہ 4 سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے بیان میں کہا گیا کہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ داخلہ نے 24 اکتوبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.