اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

18اکتوبر کارساز واقعہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا دہشتگردی کا واقعہ تھا، بلاول بھٹو

18 اکتوبر, 2025 16:11

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ 18اکتوبر کارساز واقعہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے، مشن کو آگے لے کر چل رہی ہے۔

بلاول نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید ایک امید کے ساتھ پاکستان واپس آئی تھیں، بینظیر بھٹو شہید ملک کے غریب عوام کی آواز تھیں، بینظیر بھٹو نے دہشت گردوں، انتہا پسندوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں آج ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ ہوگا، ملک کے ساتھ جو معاملات چل رہے ہیں اس پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں جو باتیں ہوئیں وہ پارٹی کے سامنے رکھوں گا، وفاقی حکومت کے ساتھ مسائل پر بات کرتے رہے ہیں، کراچی کی اسکیموں سے متعلق وفاق سے مطالبہ رہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 18اکتوبر کارساز واقعہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ تھا، 18اکتوبر کا واقعہ ملک کے خلاف سازش تھی، شہید بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف آواز بلند کی، آئینی طریقے اور 18ویں ترمیم کے مطابق معاملات حل ہونے چاہئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔