اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

قومی انسدادِ پولیو مہم چھٹے روز بھی بھرپور انداز میں جاری

18 اکتوبر, 2025 15:41

قومی انسدادِ پولیو مہم چھٹے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے جبکہ 5روز کے دوران 4 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن پلادی گئیں۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، نیشنل ای او سی سندھ میں تقریباً 1 کروڑ 2 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 61 لاکھ 15 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، بلوچستان میں 25 لاکھ 52 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

اسلام آباد میں 4 لاکھ 43 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، گلگت بلتستان میں تقریباً 2 لاکھ 94 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 33 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ اور مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

رواں ہفتے کی مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے، رواں ہفتے کی پولیو مہم 19 اکتوبر تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ جنوبی خیبرپختونخوا میں یہ مہم 20 اکتوبر سے منعقد کی جائے گی، پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر دیتی ہے، انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین اور کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔