واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام

Water and Sewerage Corporation fails to provide water to citizens
کراچی والوں کو پانی دینے کے لیے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پوری طرح ناکام ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق افسران کی آپس کی لڑائی یا ٹینکر مافیا سے مک مکا ہوگیا ہائیڈرنٹ سیل نے شہر کے بڑے تینوں ہائیڈرنٹس دوبارہ بند کر دیے۔
ذرائع کے مطابق مین رائزنگ لائن کی مرمت اور پانی بحالی کے بعد ہائیڈرنٹس کھلنے کی امید تھی مگر چند گھنٹے پانی دینے کے بعد ہائیڈرنٹس دوبارہ بند کر دیے گئے، پانی کی امید میں بیٹھے شہری مزید خوار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ہائیڈرنٹس کی بندش کے باعث ٹینکر مافیا نے تین گنا ریٹ بڑھا دیے، آن لائن ٹینکر سروس کی بکنگ کے باوجود ٹینکرز نہیں بھیجے جا رہے۔سرکاری نرخ پر پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث شہری کئی گنا مہنگے ٹینکرز خریدنے پر مجبورہیں۔
انچارج ہائیڈرنٹ سیل صدیق تنیو نے انوکھی منطق بتاتے ہوئے کہا کہ ہائیڈرنٹس کے والو بند ہیں وجہ معلوم نہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم ہائیڈرنٹس کو پانی کی فراہمی شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، پانی ہائیڈرنٹس پر آئے گا تو آگے ٹینکرز بھریں گے ورنہ کہاں سے دیں؟
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.