نادرا میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری ہے؟ جانیے

Why is it important to update marital status in NADRA? Find out
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شادی کے بعد ازدواجی حیثیت کو اپ ڈیٹ کروانے کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
نادرا کے مطابق شادی شدہ افراد کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے اپنی یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ یا میرج سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ اس کے بعد وہ نادرا کے کسی بھی دفتر میں جا کر اپنی ازدواجی حیثیت کو تبدیل کروائیں تاکہ ان کا خاندانی ریکارڈ درست طریقے سے اپ ڈیٹ ہو سکے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ جب شہری اپنی ازدواجی حیثیت بروقت اپ ڈیٹ کرواتے ہیں تو انہیں بچوں کا ب فارم اور شناختی کارڈ بنوانے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔ اس کے علاوہ شادی شدہ حیثیت کے مطابق پاسپورٹ حاصل کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔
نادرا کے مطابق ازدواجی حیثیت درست ہونے کی صورت میں شہری مستقبل میں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) اور جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول میں بھی سہولت محسوس کرتے ہیں۔
نادرا نے شہریوں کو دو آسان طریقے فراہم کیے ہیں۔ وہ نادرا کے قریبی دفتر جا کر یا پھر "پاک آئی ڈی” موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپنی ازدواجی حیثیت کو تبدیل کروا سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.