دوحا مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان کا افغانستان سےکالعدم گروپوں کے خاتمے کا مطالبہ

First round of Doha talks complete, Pakistan demands elimination of banned groups in Afghan Taliban
قطر کے دارالحکومت دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلادور کامیابی سے مکمل کرلیاگیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس کے سربراہ عبداللہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں اس مذاکرات میں پاکستان نے افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کی سرحد پار دراندازی کے معاملے کو اجاگر کیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی جب کہ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے ان کی معاونت فراہم کی۔ افغان وفد کی قیادت وزیر دفاع ملا یعقوب نے کی ساتھ افغان انٹیلی جنس چیف بھی وفد کا حصہ تھے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کا اگلا سیشن کل صبح دوبارہ شروع ہوگا۔
پاکستان نے افغان وفد کے سامنے واضح کیا کہ افغانستان میں کالعدم گروپوں کی موجودگی پاکستان کے لیے ہرگز قابلِ قبول نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قطر میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے دوحا مذاکرات تک سیزفائر پر اتفاق کیا گیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.