اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

ملائیشیا کی پاک افغان کشیدگی میں تعمیری کردار کی پیش کش

19 اکتوبر, 2025 00:25

ملائیشیا مئ پاک افغانستان کشیدگی کم کرانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔

 

ے اعملامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سیری انور ابراہیم نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کا فلسطینی عوام کی تکلیف فوری طور پر ختم کرنے، غزہ تک بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی یقینی بنانے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار کرنے پر اتفاق کیا۔

 

۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشیا کے ہم منصب کو پاک-افغان کی سرحد کے ساتھ سیکیورٹی کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کی تلاش میں ہے لیکن اسے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکام کو افغان سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس ختم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے جو پاکستان کے اندر حملوں کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔