منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

مودی اور آر ایس ایس کاگٹھ جوڑ، بھارت میں نفرت، تعصب اور انتہا پسندی کی جڑ

19 اکتوبر, 2025 12:24

مودی اور آر ایس ایس کی انتہا پسندی نے  بھارت کو دہشت گردی کا گڑھ اور خطے کو میدان جنگ بنا دیا ہے۔

مودی کی پشت پناہی میں آر ایس ایس کے انتہا پسند غنڈو ں کے ہاتھوں حکومتی نمایندے بھی غیر محفوظ ہیں۔

آر ایس ایس کا اصل چہرہ بے نقاب کرنےپر کرناٹک میں کانگریس کے وزیر  پریانک  کھرگے اور اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

پریانک کھرگے نے آر ایس ایس کی غیر قانونی سرگرمیوں پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

پریانک کھرگے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں آر ایس ایس کا ایک غنڈا جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

پریانک کھرگے کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق مودی اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے اور سیاسی محالفین کی آواز کو دبانےکے لیے شر پسند تنظیم آر ایس ایس کو ہتھیار بنا رہا ہے۔

پریانک کھرگے کے مطابق نااہل مودی حکومت آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے کی سرکاری حمایت کر رہی ہے۔ مودی کی ایما پرآرایس ایس  لوگوں کے ذہنوں کو نفرت، تعصب اور شدت پسندی سے زہر آلود کر رہی ہے۔

مودی اور آر ایس ایس کا زہر آلود گٹھ جوڑ  بھارت کو نفرت اور  خوف کی آگ  میں دھکیل رہا ہے۔ انتہا پسند مودی کی سرپرستی میں آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔