پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی

Pakistan and Afghanistan agree to immediate ceasefire
قطری وزارت خارجہ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے۔
جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ دوحا میں ہونے والے مذاکرات میں ہوا۔
Statement | Pakistan and Afghanistan Agree to an Immediate Ceasefire During a Round of Negotiations in Doha#MOFAQatar pic.twitter.com/fPXvn6GaU6
— Ministry of Foreign Affairs – Qatar (@MofaQatar_EN) October 18, 2025
قطری وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی سے ہوا۔ دونوں ممالک نے آیندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کرلیا۔
جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی۔
گزشتہ روز قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں مذاکرات کا پہلا دور قطری دارالحکومت دوحا میں مکمل ہوا تھا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی تھی سیکیورٹی حکام نے بھی وزیر دفاع کی معاونت کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.