بدھ، 22-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

پاکستان نے آئی سی سی کا حملے میں افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کردیا

19 اکتوبر, 2025 14:08

پاکستان نے آئی سی سی کا پاکستانی حملے میں 3 مقامی افغان کرکٹروں کی ہلاکت کا غیر مصدقہ دعویٰ سختی سے مسترد کردیا۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ تبصرے کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان پر ایک بے بنیاد الزام لگایا گیا  کہ پاکستانی حملے میں 3 مقامی افغان کرکٹر جان سے گئے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی آزادانہ ثبوت بھی نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود سرحدپار دہشت گردی کا شکار ہے یہ سب جے شاہ کے تحت آئی سی سی کی نئی قیادت کا پیٹرن بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے اس بیان کو جے شاہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دہرایا اس کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے بھی یہی دعویٰ دُہرایا۔

Catch all the پاکستان News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔