منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

19 اکتوبر, 2025 09:42

پاکستان نے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا۔

ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس 1 چین سے خلامیں روانہ کیا گیا اور سپارکو کے دفتر میں بڑی اسکرین کے ذریعے سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر سب کو دکھائے گئے۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلاب، لینڈسلائیڈز اوردیگرقدرتی آفات کی پیش گوئی میں مدددےگا اور یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتاہے، ایچ ایس ون انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔

واضح رہے، رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہوگا، اس سےقبل ای او ون اور کے ایس ون سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے جاچکےہیں اور دونوں سیٹلائٹس اس وقت خلا میں مکمل طور پر فعال ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔