منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

پاکستان اور افغانستان میں ہونے والا معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی کامیابی

19 اکتوبر, 2025 11:56

پاکستان اور افغانستان میں ہونے والا معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ معاہدہ ہمارے اس واضح اور غیر مبہم مطالبے کی جیت ہے جس میں افغانستان سے دہشت گردی کی ہر قسم کی حمایت اور سہولت کاری کے خاتمے کا تقاضا کیا گیا تھا۔

یہ معاہدہ پوزیشن آف اسٹرینتھ سے کیا گیا جہاں افواجِ پاکستان نے  پہلے زمینی سطح پر دوسری طرف کو سخت سبق سکھانے کے بعد عمل میں لایا۔

تفصیلات کو عوامی نہ کرنا اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا اس امر کا مظہر ہے کہ افغانستان کو اپنا چہرہ بچانے کا موقع دیا گیا۔ کیونکہ درحقیقت افغانستان کی جانب سے کوئی مطالبہ تھا ہی نہیں اصل اور جائز مطالبہ پاکستان کا تھا جسے تسلیم بھی کیا گیا اور پورا کیا گیا۔

پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا ‏25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی اور تفصیلی بات ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔