منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

قیام پاکستان سے لیکر تعمیر پاکستان تک؛ "ہر شعبے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے”

20 اکتوبر, 2025 20:20

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر تعمیر پاکستان تک ہر شعبے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد مین دیوالی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے میں اقلیتوں کی نمایاں خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیوالی خوشی، امن اور رواداری کا خوبصورت پیغام ہے، مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت تمام اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے، قومی اقلیتی کمیشن کو مزیدفعال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نوجوانوں کے لیے خصوصی اسکالر شپس حکومت کی ترجیح ہے، یوتھ پروگرام کے تحت بھی اقلیتوں کو مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، بجٹ میں اقلیتوں کے لیے خصوصی حصہ مختص کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔