پاک افغان بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں کھلنے کاامکان، سفارتی ذرائع

Pak-Afghan border likely to open in next 24 to 48 hours, diplomatic sources say
سفارتی ذرائع سے اہم خبر آئی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے حکام نے سرحد کھولنے پر اتفاق کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا توطورخم بارڈر کھول دیاجائے گا، طورخم بارڈر کئی دنوں سے بند ہونے سے دو طرفہ تجارت اور آمدورفت متاثرہے۔
بارڈر بندش سے سیکڑوں ٹرک پھنسے ہوئے ہیں، تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا بھی ہورہا ہے۔
پاکستانی حکام نے افغان فریق سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راستہ کھولنے کی درخواست کی ہے اس کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔
طورخم کے مقام پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ حالات میں بہتری کے ساتھ مشروط نظر آتا ہے سفارتی ذرائع کے مطابق افغان حکام کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.