کراچی میں لرزہ خیز واقعہ، مالی دباؤ کے شکار باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

کراچی میں لرزہ خیز واقعہ، مالی دباؤ کے شکار باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے مالی مشکلات کے باعث اپنی دو کمسن بیٹیوں کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کوثر نیازی کالونی بلاک جی میں پیش آیا، جہاں ملزم اکبر نے اپنی 10 سالہ بیٹی زینب اور 11 سالہ بیٹی عالیہ کو گھر میں ذبح کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں گھرا ہوا تھا اور کمیٹیوں کے واجبات ادا نہ کر پانے کے باعث ذہنی تناؤ میں مبتلا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.