بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

بلوچستان پاکستان کا فخر ہے ، یہاں کے عوام محب وطن اور باصلاحیت ہیں، فیلڈ مارشل

21 اکتوبر, 2025 16:57

راولپنڈی: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہاں کے عوام محب وطن اور باصلاحیت ہیں۔، بلوچستان انتہائی باصلاحیت، محب وطن اورباہمت عوام سے مالا مال بھی ہے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے عوامی فلاحی منصوبے جاری ہیں، صوبے کی معاشی صلاحیت عوامی مفاد میں استعمال ہونی چاہیے۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ نوجوان اور سول سوسائٹی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں، بھارت نواز فتنہ الہند وستان، فتنہ الخوارج ترقی دشمن ایجنڈا چلا رہے ہیں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پر کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، نیشل ورک شاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔