بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردی کیخلاف غیر سنجیدہ ہیں، طلال چوہدری

21 اکتوبر, 2025 17:56

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردی کیخلاف غیر سنجیدہ نظر آتے ہیں۔

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کیلئے گاڑیاں لینے سے انکار کیا، بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کے اعلیٰ افسران استعمال کرتے ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کے لیے جدید گاڑیاں فراہم کی تھیں، خیبرپختونخوامیں پرانےماڈلز کی گاڑیاں امپورٹ کی جاتی ہیں،  جوگاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے لیے دی گئیں دی عالمی معیار کے مطابق ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا پولیس کیلئے گاڑیاں دی گئیں، کے پی حکومت کو یہ گاڑیاں اپنے فنڈز سے دینی چاہیے تھیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا گیا، دہشتگردی کی جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے، کے پی میں سہیل بزدار کو دانستہ طورپر لگا یا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کیخلاف کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے انسداد دہشتگردی کیلئے اقدامات نظر نہیں آئے، ٹی ایل پی سربراہ کے گھر سے قیمتی گھڑیاں اور رقم برآمد ہوئی۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سربراہ کے گھر سے جو چیزیں برآمد ہوئیں وہ توشہ خانہ میں بھی موجود نہیں، غزہ کیلئے مارچ کرنے والوں نے فلسطینی عوام کیلئے ایک بھی مطالبہ پیش نہیں کیا، ٹی ایل پی کے مظاہرین نے پولیس پرسیدھی گولیاں چلائیں، پاکستان انتشار اورفساد کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔