بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

ملک کی بہتری کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

21 اکتوبر, 2025 18:45

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گورنر ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کی جبکہ ملاقات میں چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول، ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال  امن و امان، سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں علمائے کرام سے ملاقاتوں، ٹی ایل پی معاملات سمیت مرید کے اور دیگر امورپر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر ہاؤس سے جاری گورنر انیشیٹیوز کو بھی سراہا جبکہ ایم کیو ایم نے وزیر داخلہ کے سامنے کراچی میں حالیہ بھتہ کی وارداتوں کا معاملہ بھی رکھا۔

بعد ازاں وزیرداخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی بہترین کام کررہے ہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ محسن نقوی امن وامان کے لیے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا، چھوٹی چھوٹی باتیں چلتی رہتی ہیں جو وقت کے ساتھ حل ہوجاتی ہیں، اس وقت ایک ہی ٹاسک ہے کہ ہم مل کر بھنور سے نکلیں۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی بہتری میں ایم کیو ایم پاکستان کا اہم کردار ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔