حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سونے کی برآمدات اور درآمدات پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں سال مئی میں سونے کی امپورٹ اور ایکسپورٹ پر پابندی اس وقت عائد کی گئی تھی جب سونے کی اسمگلنگ سے متعلق شکایات موصول ہوئیں، تاہم حالیہ مہینوں میں اسمگلنگ کی کوئی نئی شکایت سامنے نہیں آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل شدہ ایس آر او کی بحالی میں مسلسل تاخیر کے باعث زیورات کی برآمدات مکمل طور پر بند ہوچکی ہیں، جس سے برآمد کنندگان شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.