منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

اسلحہ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کیسے کرواسکتے ہیں؟ مکمل طریقہ جانیے

21 اکتوبر, 2025 11:13

نادرا نے اپنے شہریوں کے لیے بڑی آسانی پیدا کرتے ہوئے اسلحہ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کرنے کی سہولت شروع کر دی ہے۔ اب وفاقی اور پنجاب حکومت کے جاری کردہ اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی۔

نادرا کی جاری کردہ اطلاع کے مطابق اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے شہری اپنی درخواست موبائل فون پر پاک آئی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار آسان اور صارف دوست ہے تاکہ ہر کوئی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔

اسی ایپ کے ذریعے نادرا صارفین اپنے موبائل نمبر بھی آسانی سے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے صارفین کو اپ ڈیٹ ایپ کھول کر پروفائل سیٹنگز میں جانا ہوگا، جہاں موبائل نمبر ایڈیٹ کرنے کا آپشن موجود ہے۔ نئے نمبر کی تصدیق کے لیے ایک ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) موصول ہوتا ہے، جو انٹر کرنے کے بعد نمبر کامیابی سے اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔

اسی طرح صارفین اپنے ای میل ایڈریس کو بھی اسی طریقے سے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ موبائل نمبر اور ای میل اپ ڈیٹ کرنے سے صارفین کو اپنی شناختی کارڈ (سی این آئی سی)، فیملی رجسٹریشن اور دیگر نادرا کی خدمات کے بارے میں فوری اطلاعات حاصل ہوتی رہتی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔