بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

وفاق کو خیبرپختونخوا حکومت کےجرگہ اہتمام پر کوئی اعتراض نہیں، رانا ثنااللہ

21 اکتوبر, 2025 21:26

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جرگے کا اہتمام کررہی تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کسی جرگہ کا اہتمام کررہی ہے تو یہ ان کا حق ہے۔

،راناثنااللہ نے کہا کہ جرگے میں جو بات ہوگی اس کو وفاقی حکومت تک پہنچائیں، وفاقی حکومت کو گاڑیاں دینے سے پہلے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ کہاں لکھاہے کہ ایک لیڈر کو سیاسی کارکنوں سے ملاقات کرروائی جائے؟ عدالت حکم دے گی تو بانی سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔

مشیر برائے وزیراعظم نے کہا کہ کسی مدرسے یا مسجد کے حوالے سے حکومت کوئی کارروائی نہیں کرے گی، آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ نے بنایاہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔