ٹرین سے سفر کرنے والوں کیلیے اہم خبر؛ محکمہ ریلوے کا تاریخی فیصلہ

Important news for train travelers; Railway Department makes historic decision
ملک میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے مسافروں اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد ہر ٹرین میں تین جدید جیمرز نصب کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے تاکہ دہشتگردی جیسے واقعات کو روکا جا سکے۔
خاص طور پر حساس روٹس پر سیکیورٹی گشت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ 7 اکتوبر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ارکان نے ریلوے نیٹ ورک کو مزید محفوظ بنانے پر زور دیا۔
ٹریکس پر دہشتگردی کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال
محکمہ ریلوے کے مطابق جیمرز کی تنصیب سے دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے فعال کرنے جیسے حملے ناکام بنائے جا سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ٹرینوں بلکہ پورے ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
ریلوے زمین پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن
اجلاس میں ریلوے کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے مسئلے پر بھی سخت نوٹس لیا گیا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ریلوے کے پاس مجموعی طور پر 16 ہزار ایکڑ زمین ہے، جس میں سے 3,253 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضے ہیں، جب کہ 457 ایکڑ زمین بااثر افراد کے قبضے میں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.