بدھ، 22-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا امکان، الیکشن کمیشن نے جاری شیڈول واپس لے لیا

21 اکتوبر, 2025 16:13

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر موخر ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس معزز ممبرانِ کمیشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، اس اہم نوعیت کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا، ایکٹ 2022ء کے تحت جاری حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینا چاہیے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے پنجاب بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔