بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں حکومت سے راہیں جدا کرلیں

21 اکتوبر, 2025 20:19

مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت سے راہیں جدا کرلیں۔

ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے ن مسلم لیگ کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی ۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیرفطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے ن لیگ اب اپوزیشن میں بیٹھےگی جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا

انھوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔