سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

The launch of the semiconductor program is a historic step, says Prime Minister Shehbaz Sharif.
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر کیلئے انسپائر انیشی ایٹو کے اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے، سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹرز سے متعلق بیانیے کی جنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے وسائل سے نوازا، ڈیجیٹل والٹس ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا، پاکستان کے نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پبلک سیکٹر پروگرام سے منصوبے کیلئے4.5ارب روپے رکھے گئے، حکومت منصوبے کیلئے مزید وسائل مہیا کرے گی، سیمی کنڈکٹر پاکستان کے مستقبل اور نوجوان نسل کا منصوبہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.