معدنی ذخائر میں پاکستان کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف

US magazine Foreign Policy acknowledges Pakistan's global importance in mineral reserves
دنیا بھر میں پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔
امریکی جریدہ فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق یہ معدنی ذخائر برطانیہ کے رقبے سے دوگنا ہیں جو عالمی اہمیت کےحامل ہیں معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، باہمی معاہدوں سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔
پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادے کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے جس کے ثمرات پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔
صوبوں کے دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر، روزگار اور سماجی ترقی کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائےگی بلوچستان کے گریجویٹس ریکوڈک پروگرام کے تحت بیرونِ ملک تربیت کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معدنی ذخائر کے موثر استعمال سے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے قومی معدنی پالیسی کے تحت پاکستان اپنے قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال سے طویل المدتی ترقی اور قومی خودکفالت کی راہ پر گامزن ہے۔
فارن پالیسی کے مطابق بین الاقوامی تعاون اور ٹیکنالوجی شیئرنگ سے معدنیات کے شعبے میں مزید پیش رفت کی توقع ہے اس تناظر میں پاکستان کے معدنی وسائل کی اہمیت عالمی سطح پر مسلم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.