حکومتِ پاکستان کا پاسپورٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

Which countries can Pakistanis travel to without a visa?
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پاسپورٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے رنگ اور ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارتِ داخلہ سے اجازت حاصل کرلی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے پاسپورٹ میں اب والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔
نئے پاسپورٹس کی چھپائی کا عمل شروع کردیا گیا، پرانے 10 لاکھ پاسپورٹس کے لیمینیشن پیپر استعمال کے بعد نئے پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے، نئے پاسپورٹ کا اجراء نظام میں جدت اور ہم آہنگی کے لیے کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









