جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

ملازمین کیلئے تنخواہوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

22 اکتوبر, 2025 10:46

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے اہم فیصلے سنا دیے ہیں۔

عدالت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام کو فوری طور پر ملازمین کی تنخواہیں بحال کرنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ملازمین کی برطرفی کے احکامات کی قانونی حیثیت پر سوالات بھی اٹھا دیے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل محمد رمضان خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملازمین گزشتہ پانچ برسوں سے سینکشن شدہ آسامیوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ قائم مقام چیئرمین نے سروس رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان ملازمین کو بغیر کسی سماعت کے برطرف کیا۔ وکیل نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں بھی یہ بات واضح کی گئی کہ برطرفی کے عمل میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا۔

عدالت نے اتھارٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں کیوں روکی گئیں؟ اس سوال کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے اتھارٹی حکام کو ہدایت کی کہ پالیسی بورڈ کے ادارے کو ختم کرنے کے حوالے سے جو فیصلہ کیا گیا ہے، وہ عدالت میں جمع کرایا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔