اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
خیبرپختونخوا، وفاقی دارالحکومت اور قریبی علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا جبکہ گہرائی 234 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، مالاکنڈ، دیر اور ان کے گردونواح میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔
اسی طرح چارسدہ، رسالپور، نوشہرہ، رستم، بونیر، باجوڑ، سوات اور تخت بھائی سمیت کئی دیگر اضلاع میں بھی زمین لرز اٹھی۔
زلزلے کے دوران شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے اور کنٹرول روم مسلسل رابطے میں ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1700 پر دی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.