ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی خواہشمند خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
Great news has arrived for women who wish to get a driving license
راولپنڈی میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا عمل مزید آسان ہوگیا ہے۔
موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے اب تمام ضروری سہولتیں خواتین کی دہلیز تک پہنچا دی گئی ہیں۔ اس یونٹ کا باقاعدہ افتتاح سی پی او سید خالد ہمدانی نے کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او فرحان اسلم، ایس ٹی او منیر ہاشمی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبے بھر میں 33 موبائل یونٹس فراہم کیے گئے ہیں، جو مختلف اہم خدمات فراہم کریں گے۔ ان میں ایف آئی آر کا اندراج، لرنر لائسنس کا اجرا، موٹر سائیکل و موٹر کار لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈوپلیکیٹ لائسنس کا اجرا اور بین الاقوامی لائسنس شامل ہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ موبائل لائسنسنگ کا مقصد خواتین کو مزید بااختیار بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس انیشیٹو کے تحت خواتین کو یہ سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے کاموں میں آسانی محسوس کریں۔
یہ سہولت تعلیمی اداروں اور دفاتر میں بھی فراہم کی جائے گی تاکہ خواتین کو ان کی ضروریات کے مطابق یہ سہولت آسانی سے مل سکے۔ سی پی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح خواتین کو سہولتیں فراہم کرنا ہے، اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









