جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

کوہستان اسیکنڈل کے مرکزی ملزم کی اہلیہ کے گھر سے بھاری مالیت میں سونا اور قیمتی گاڑیاں برآمد

22 اکتوبر, 2025 17:11

کوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ کی گرفتاری عمل میں آگئی۔ ملزمہ کے گھر پر چھاپے کےدوران تقریبا 14 بلین روپے مالیت کا سونا، قیمتی گاڑیاں اور دیگر قیمتی اثاثے برآمد ہوئے۔

عدالتی رپورٹس کے مطابق اسکینڈل میں گرفتار خاتون سمیت 8 ملزمان کو احتساب عدالتوں میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار خاتون اور مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ ہے، جس کے گھر سے 14 بلین روپے مالیت کا سونا، قیمتی گاڑیاں اور دیگر قیمتی اثاثے برآمد ہوئے، خاتون پر اپنے شوہر کے ساتھ مل کر 34 بلین روپے غبن کرنے کا الزام ہے تاہم عدالت نے خاتون کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی۔

اس کے علاوہ گرفتار چار ملزمان شیر باز، فہیم مون، عبدالباسط اور سرتاج کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ تمام ملزمان بےنامی دار ہیں اور ان کے نام پر دیگر ملزمان نے غیر قانونی اثاثے بنائے۔عدالت نے شیر باز، فہیم مون اور سرتاج کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر جبکہ عبدالباسط کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔