جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے لیے نامزد پاکستانی سفیر شفقت علی خان کی ملاقات

22 اکتوبر, 2025 14:52

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔
وزیرِ خارجہ نے شفقت علی خان کی بطور ترجمان وزارتِ خارجہ خدمات کو سراہا اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات گہرے، برادرانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں۔
وزیرِ خارجہ نے سفیر نامزد کو ہدایت کی کہ وہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں۔شفقت علی خان جلد اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔