بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)
تازہ ترین خبریں

پاکستان نے معاشی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، وزیر خزانہ

22 اکتوبر, 2025 08:39

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، معاشی استحکام، افراطِ زر میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اس کی واضح علامتیں ہیں۔

چینی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ تک آچکی ہے جبکہ پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کی عکاسی کرتے ہیں، موجودہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور تین بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے ملکی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی 3 فیصد بڑھا جبکہ رواں مالی سال کے لیے 4 فیصد سے زائد ترقی کا ہدف رکھا گیا ہے،تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی تو اس ہدف پر اثر پڑ سکتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت 3.5 فیصد شرحِ نمو حاصل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، حال ہی میں بیجنگ میں 24 مشترکہ منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جبکہ نئی سرمایہ کاری کے مواقع بھی زیرِ غور ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔