عالمی ذرائع ابلاغ میں پاکستانی موقف کی تائید، جنگ بندی کا دارومدار افغانستان پر ہوگا
pakistans-position-supported-in-international-media-ceasefire-will-depend-on-afghanistan
افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب ، ترکیہ اور قطر کی جنگ بندی کے لیے کوششوں سے بھی پاکستان کے موقف کو تائید حاصل ہوئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے امریکی نشریاتی ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو کی اہمیت کے پیش نظر غیر ملکی میڈیا اس کو اجاگر کر رہا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے رائٹرز کے ساتھ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا انحصار افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کو لگام ڈالنے پر منحصر ہے۔
پاکستان، افغانستان، ترکی اور قطرکے دستخط کیے گئے معاہدے میں واضح لکھا گیا کہ سرحد پار سے کوئی دراندازی نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ فتنہ الخوارج افغان طالبان کے ساتھ مل کر سرحد پار سے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے کام کرتےہیں اب ہمارے پاس اس وقت تک جنگ بندی معاہدہ ہے جب تک کہ کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔
ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 6,000 سے 6,500 فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نیٹوکے چھوڑے گئے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔
الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو کنٹرول کرے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









