جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

رومانیہ کے فضائیہ سربراہ کا پاک فضائیہ کی بھارتی جارحیت کے مقابل شاندار کارکردگی پر خراج تحسین

22 اکتوبر, 2025 15:58

رومانیہ کے فضائیہ سربراہ نے پاک فضائیہ کی بھارتی جارحیت کے مقابل شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے رومانیہ کے ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ائیر ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے رومانین ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کی فضائی افواج میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں فضائی افواج کے سربراہان نے فضائی مشقوں کے انعقاد پر اتفاق کیا، خطے کی سلامتی کی صورتحال اور عالمی امن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رومانیہ کے فضائیہ سربراہ نے پاک فضائیہ کی بھارتی جارحیت کے مقابل شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل بارابوئی نے ائیر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے اقدامات کو سراہا۔

دونوں سربراہان نے فضائی دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی سطح پر مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، ملاقات میں ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ائیر چیف کا دورہ رومانیہ پاک رومانیہ فوجی تعلقات میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، دورہ دونوں ممالک کے درمیان امن، ترقی اور دفاعی تعاون کے عزم کی تجدید ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔