جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

سکیورٹی فورسز کی دالبندین میں کارروائی؛ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

22 اکتوبر, 2025 16:37

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے، دہشت گرد غار میں پناہ لیے ہوئے تھے جن پر فضائی نگرانی سے مسلسل نظر رکھی گئی۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ فورسز نے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔

اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کےمؤثر رابطے کا نتیجہ ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔