جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

بزرگ سیاستدان مولانا شیرانی 92 سال کی عمر میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک

22 اکتوبر, 2025 10:45

ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیت مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔

سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی کی شادی کی سادہ مگر پُروقار تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی، تقریب میں قریبی عزیزوں، علما کرام اور مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی۔

مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہوا، مہمانوں نے مولانا شیرانی کو نئی ازدواجی زندگی کی خوشی پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی کی پہلی اہلیہ گزشتہ سال ستمبر میں وفات پا گئی تھیں، جس کے بعد وہ تنہا زندگی گزار رہے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔