اسلام آباد میں شرمناک واقعہ، نوکری کے وعدے پر لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد میں شرمناک واقعہ، نوکری کے وعدے پر لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایک معروف شاپنگ مال میں لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ سینٹورس مال میں پیش آیا، جہاں متاثرہ لڑکی کو نوکری کا وعدہ کرکے بلایا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان فیصل جلال اور سید حفیظ اللہ نے لڑکی کو جھانسہ دے کر ایک کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
درخواست گزار کے مطابق جب اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے تشدد کیا اور قانونی کارروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے خود کو بچانے کے لیے کمرے میں بند کرلیا تھا، لیکن ملزمان نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوکر تشدد اور زیادتی کی۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ دونوں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







