جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، خوارجیوں کے ٹھکانے تباہ

22 اکتوبر, 2025 13:18

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ کے علاقے شاہی تنگی جنگل میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے دوران خوارجیوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل صفایا کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر بھرپور کارروائی کی۔ جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک خوارجی مارا گیا جبکہ دیگر زخمی ہو کر فرار ہوگئے۔

فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو مکمل طور پر کلئیر کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔