ڈرائیونگ لائسنس ری نیو کروانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
The major difficulty for those renewing their driving licenses has been resolved
موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے آغاز سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور تجدید کروانے والے شہریوں کی بڑی مشکل آسان ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے بعد عوام کو مختلف پولیس اور لائسنسنگ خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔ اس منصوبے کے تحت شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء، تجدید اور دیگر کئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ موبائل پولیس اسٹیشن میں لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور ویمن لائسنسنگ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے حوالے کیں اور اسٹاف کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس اور لائسنسنگ خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔
موبائل پولیس اسٹیشنز نہ صرف شہریوں کے لیے سہولت فراہم کریں گے، بلکہ یہ گرلز ایجوکیشن سینٹرز، ورکنگ ویمن اور دور دراز علاقوں میں بھی پہنچیں گے۔ اس سے عوام کو نہ صرف سہولت ملے گی بلکہ وقت کی بھی بچت ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









