آج شہرِ قائد کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

آج شہرِ قائد کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد جبکہ شمالی ہواؤں کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق سمندری ہواؤں کی کمزوری کے باعث گرمی میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔
شام کے وقت شمال مغربی ہوائیں کچھ تیز ہوسکتی ہیں، تاہم مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا۔
ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.