جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

23 اکتوبر, 2025 19:45

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو پیش کی جس کے بعد کابینہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کو ٹی ایل پی کی پر تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس کو کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور انتشار پھیلانے والی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی۔

کالعدم تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں شر انگیزی کے واقعات ہوئے، 2021 میں بھی اس وقت کی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگائی جو 6 ماہ ہٹائی گئی تھی۔
پابندی اس شرط پرہٹائی گئی تھی کہ آئندہ بدامنی اورپرتشدد کارروائیاں نہیں کی جائیں گی، تنظیم پر پابندی کی وجہ 2021 میں دی گئی ضمانتوں سے روگردانی بھی ہے۔

ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج میں سیکیورٹی اہلکار اور راہ گیر جاں بحق ہوئے، ٹی ایل پی کے ماضی کے احتجاج میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔