جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

23 اکتوبر, 2025 21:11

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ وزیراعظم نے تجارت، توانائی، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پولینڈ کی صنعت کاری اور ترقی کی تعریف کی۔
پولینڈ کی کمپنیوں کو توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی گئی جبکہ مشرق وسطیٰ اوریوکرین میں امن کی کوششوں سمیت علاقائی اور عالمی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے پر امن حل کی اہمیت پر زور دیا جبکہ وزیراعظم نے پولینڈ کے ہم منصب کے لیے تہنیتی پیغام دیتے ہوئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم پولینڈ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان واٹر ٹریٹمنٹ میں پولینڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔