پاکستان اور مصر کے تعلقات خطے کے استحکام میں مددگار ثابت ہونگے؛ فیلڈ مارشل
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کا سرکاری دورہ کرتے ہوئے مصری وزیر دفاع سے ملاقات کی۔
پاک فوج ک شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصری وزیر دفاع جنرل عبدالمجید سقر سے ملاقات کی جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تعلقات خطے کے استحکام میں مددگار ثابت ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وزارتِ دفاع پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نامعلوم سپاہی کی یادگار پر پھول چڑھائے۔
بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے سابق مصری صدر انور السادات کی قبر پر بھی پھول چڑھائے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جامعہ الازہر کے امامِ اعظم شیخ احمد الطیب سے ملاقات بھی کی۔

ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور انتہاپسندی کے خاتمے پر گفتگو ہوئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









