جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

آزاد کشمیر کے 78ویں یومِ تاسیس پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی

24 اکتوبر, 2025 10:41

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے 78 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

دن کا آغاز دعائیہ محافل سے ہوا جن میں پاکستان، آزاد کشمیر کی سلامتی اور شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی جس سے فضا پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یومِ تاسیس کی تقریبات کے موقع پر شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کو سراہا گیا، مختلف سرکاری عمارتوں پر قومی اور کشمیری پرچم بھی لہرائے گئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔