کراچی میں چوری کی رقم سے جائیدادیں بنانے والا گھریلو ملازم پکڑا گیا
کراچی میں چوری کی رقم سے جائیدادیں بنانے والا گھریلو ملازم پکڑا گیا
کراچی: پولیس نے کلفٹن کے علاقے سے گھر میں طویل عرصے سے کام کرنے والے گھریلو ملازم کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم واجد کو حراست میں لیا گیا، دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم کئی برسوں سے رقم اور قیمتی سامان چوری کر رہا تھا۔
تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ واجد نے اے ٹی ایم کارڈز اور چیک بُک کے ذریعے مالکان کے اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی، جبکہ چوری کی گئی رقم سے جائیداد اور گاڑیاں بھی خرید رکھی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر سونا، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









